کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر اطلاعات سندھ مر تضیٰ وہاب نے کہاہے کہ جوکچھ اب مسلم لیگ ن کے ساتھ ہورہاہے وہ زیادتی ہے لیکن اس سے قبل یہی کچھ شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم کے ساتھ بھی کیاگیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 2013سے 2018تک پیپلز پارٹی کوبھی دیوار سے لگایاگیا تھا۔