پرویزخٹک کوساڑھے 13لاکھ جمع کرانے کیلئے 10روز کی مہلت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سرکاری اشتہارات میں تصویر شائع ہونے پر سابق وزیراعلی خیبرپختون پرویز خٹک کو 13 لاکھ 65 ہزار روپے 10 دن میں جمع کرانے کا حکم دیاہے ۔سماعت پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختون نے عدالت کو بتایا کہ پرویز خٹک رقم ادا کرنے کو تیار ہیں جس پر عدالت نے 10 دن کی مہلت دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔واضح رہے کہ اسی کیس میں شہباز شریف 55 لاکھ جبکہ مراد علی شاہ 14 لاکھ روپے جمع کرا چکے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment