کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے فیصلے پرسری لنکا کے متنازع وزیراعظم مہیندا راجا پاکسے مستعفی ہو گئے۔ان کے بیٹے نے کہا ہے کہ راجا پاکسے آج وزارت عظمیٰ چھوڑ دینگے۔راجا پاکسے کی پسپائی سے سری لنکا میں سات ہفتوں سے جاری سیاسی بحران کا خاتمہ ہو گیا۔سری لنکا کی سپریم کورٹ نے صدر میتری پالا سری سینا کی جانب سے وزیر اعظم انل وکرم سنگھے کو معزول اور پارلیمنٹ تحلیل کیے جانے کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔سات ججوں پر مشتمل بنچ اتفاق رائے سے فیصلہ دیا کہ پارلیمنٹ کو اس کی ساڑھے چار سال کی مدت مکمل کرنے دی جائے۔ سری لنکن صدر نے پیر کو نئی کابینہ تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔