چارسدہ میں تحریک لبیک کی تحفظ ناموس رسالت ریلی

چارسدہ(امت نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں تحریک لبیک کی جانب سے تحفظ ناموس رسالت ریلی نکالی گئی ۔ریلی کی قیادت ٹی ایل پی کے قائم مقام امیر علامہ ڈاکٹر محمد شفیق امینی کر رہے تھے ۔ریلی میں ہزاروں عاشقان رسول شریک ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق بعد از نماز جمعہ چارسدہ میں تحریک لبیک کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت کے عنوان سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت تحریک لبیک پاکستان کے قائم مقام امیر علامہ ڈاکٹر محمد شفیق امینی کر رہے تھے ۔ریلی سے قبل ڈاکٹر محمد شفیق امینی نے نماز جمعہ کے خطبہ میں کہا کہ ہم ناموس رسالت اور ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے بزرگ عالم دین اور پیشوائے اہل سنت کے ماموں مفتی محمد یوسف سلطانی کی جیل میں شہادت پر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب ہمارے حقیقی امیر علامہ حافظ خادم حسین رضوی ہم میں موجود ہونگے۔حکومت یاد رکھے کہ ہم قائدین تحریک لبیک اور کارکنان کی رہائی کیلئے حکومت کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے بلکہ تمام قائدین اور کارکنان کی رہائی کیلئے پر امن قانونی راستہ اختیار کر رہے ہیں ۔تحفظ ناموس رسالت ریلی کے شرکاء نے قانون تحفظ ناموس رسالت 295C ، آسیہ ملعونہ کی پھانسی ، علامہ خادم حسین رضوی کی رہا ئی کے حوالے سے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔

Comments (0)
Add Comment