مردان (نمائندہ امت ) تھانہ جبر کے علاقہ خدائے نور کلے میں جائیداد کے تنازعے پربھتیجوں کی فائرنگ سے 2سگے بھائی جان بحق جبکہ تیسرازخمی ہوگیا ،اعظم خان ولد سیدمحمد نے بحالت مجروحیت پولیس کو بتایاکہ وہ اپنے بھائیوں شیردل خان اور تازہ خان کے ہمراہ کھیتوں میں گندم کی بوائی کررہا تھا کہ اس دوران مبینہ ملزما ن فیاض ، امتیاز ،صفدر ،گوہر پسران عبدالحنان نے اندھادھند فائرنگ کردی جس سے اس کے دونوں بھائی شیردل خان اور تازہ خان موقع پر جان بحق جبکہ وہ زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق ملزمان مقتولین کے بھتیجے ہیں اوران کے درمیان جائیدار کا تنازعہ چلا آرہاتھا واردات کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔