ڈاکٹر عاصم کیخلاف مقدمے کی جے آئی ٹی دستاویزات طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹر عاصم اور متحدہ رہنماؤں کیخلاف دہشت گردوں کے علاج سے متعلق مقدمہ کی جے آئی ٹی دستاویزات طلب کرتے ہوئے سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی ۔ گذشتہ روز سماعت پر ملزمان پی ایس پی رہنما انیس قائمخانی،متحدہ رہنما روف صدیقی ، پاسبان رہنما عثمان معظم پیش ہوئے جبکہ ڈاکٹر عاصم اور میئر کراچی وسیم اختر حاضری سے استثنیٰ کے باعث پیش نہ ہو ئے ۔ رکن قومی اسمبلی قادرپٹیل بھی پیش نہیں ہوئے۔ گزشتہ سماعت پر جے آئی ٹی کی مکمل دستاویزات طلب کی گئی تھیں جو پیش نہ کی جاسکیں ، عدالت نے اس حوالے سے دوبارہ حکم جاری کیا عدالت سے باہرسے میڈیا سے گفتگو میں رؤف صدیقی نے کہاکہ شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن عوام کے حق میں ہے قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں کہ فاروق ستارکس سے ناراض ہیں۔ مل کر چلنے کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں ۔دریں اثنا احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت وکیل صفائی کی عدم حاضری پر 22 دسمبر تک ملتوی کردی ۔

Comments (0)
Add Comment