ہری پور(نمائندہ امت) سرائے صالح کے علاقہ چنگی بانڈی میں کنویں کی کھودائی کے دوران کام کرنے والے دو مزدور گر کر جان بحق ہو گئے، مرنے والوں میں عرفان عرف گڈو اور دوسرا ساتھی شہزاد شامل ہے دونوں کنوئیں میں رنگ ڈالتے ہوئے گر گئے تھے جن کو لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن کو بعد ازاں ورثاء کے حوالہ کر دیا گیا ہے دریں اثناء نواحی علاقہ بانڈہ منیم میں نوجوان صغیر ولد سعید زمان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گلہ میں پھندا ڈال کر خود کو کمرے میں بند کر کے خودکشی کرلی پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے