کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے عامر لیاقت کی تیسری شادی کا انکشاف ہے جس پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے انہیں نوٹس دینے کا اعلان کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نےایک ٹی وی پروگرام کے دوران دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت نے طوبیٰ انور کے ساتھ دوسری نہیں تیسری شادی کی ہے۔عامر لیاقت 2002 سے شادی کے چکر میں تھے۔عامر لیاقت نے چھکا مارا ہے اور تیسری شادی کرکے بڑے بڑوں کو آگ لگادی ہے۔ اینکر کے تصحیح کرنے کی کوشش پر نبیل گبول کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت نے تیسری شادی کی ۔اس کی دوسری شادی کے نکاح کے وقت میں خود موجود تھا۔مجھےعامر نے واٹس ایپ پر کہا ہے کہ اینکرز میری شادی سے جلتے ہیں اس لیے تلخ سوالات پوچھتے ہیں۔ عامر اپنے لیڈر عمران خان سے متاثر ہے ۔ اس لیے اس نے کہا کہ مجھے بھی تیسری شادی کرنی چاہیے۔ادھر عامر لیاقت حسین نے طوبیٰ انور کے ساتھ تیسری شادی کے بارے میں نبیل گبول کے دعوے پر پی پی رہنما کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا ہے ۔عامر لیاقت نے کہا کہ پی پی رہنما ذرا ہمیں بھی بتائیں کہ اگر میں نے تیسری شادی کی ہے تو دوسری بیوی کہاں ہے؟۔عمران خان سے تو میں اب ملا ہوں۔2002 میں ہی تیسری شادی کیسے کرتا؟ میرے کپتان پر بھی بہتان باندھا ہے آصفی چیلے نے۔ اب ان سے صرف عدالت میں ملاقات ہو گی ۔