کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارا المیہ یہ ہے کہ میں ڈاکٹر ہوں اور مجھے آئی ٹی کی وزارت دیدی گئی۔کراچی میں نجی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ملک میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے اور نوجوانوں کو ٹیکنالوجی سے آگاہی دینا اچھا عمل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تیز رفتار دنیا نے سب کو تبدیل کر دیا ہے، طلبا نت نئی چیزیں سیکھ کر روزگار حاصل کر رہے ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی پارٹی بکھرتی نہیں نکھرتی نظر آ رہی۔