ڈہرکی (نمائندہ امت) اوباڑو میں ایک ماہ قبل دیرینہ تنازعہ پر گرگیج برادری کا نوجوان وجاہت اللہ گرگیج قتل ہوگیا تھا، مقتول کے والد جاوید کی مدعیت میں سات ملزمان اصغر گرگیج، اشرف گرگیج، لال گرگیج، دلمراد گرگیج، دل شیر گرگیج اور دلبر گرگیج پر راؤنتی تھانے پر قتل کا مقدمہ درج کیا تھا، راؤنتی پولیس کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان دلمراد گرگیج، دل شیر گرگیج اور وزیر گرگیج کو گرفتار کیا تھا، جبکہ مرکزی ملزمان اصغر گرگیج، اشرف گرگیج، لال گرگیج اور دلبر گرگیج روپوش ہوگئے تھے، گزشتہ روز اوباڑو کی ایڈیشنل سیشن جج کے پاس پیش ہوئے، لیکن ایڈیشنل سیشن جج نے تین ملزمان اشرف گرگیج، اصغر گرگیج اور لال گرگیج کی ضمانت مسترد کردی، مذکورہ ملزمان عدالتی احاطے سے فرار ہوگئے، جبکہ پولیس دیکھتے رہے گئی، اس موقع پر مقتول کے ماموں صالح محمد گرگیج نے بتایا کہ ملزمان بااثر ہیں عدالت کے اندر مقدمے کے مدعی ،گواہوان اور مشیروں کو دھمکیاں دیتے رہے کہ اگر مقدمہ سے ہاتھ نہیں اٹھایا تو قتل کردیں گے۔