پیمانہ سادگی ہے تو بزدار کی جگہ مولاناطارق جمیل کو وزیر اعلیٰ بنا دیا جائے۔سلیم صافی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ عمران خان کا پیمانہ ایمانداری و سادگی ہے تو عثمان بزدار کی جگہ مولانا طارق جمیل کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنا دیں ۔ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ حکمرانی کے لیے اہلیت ،صلاحیت اور استعداد ضروری ہے لیکن اگر وزیراعظم عمران خان کا پیمانہ ایمانداری اور سادگی ہے تو اس معیار پر مولانا طارق جمیل پورا اترتے ہیں ۔ویسے بھی طارق جمیل آج کل وزیر اعظم عمران کے مداح بھی ہیں ۔شاید وہ بھی وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کیلئے ہاں کردیں کیونکہ وہ عمران کے تصور ریاست مدینہ سے بھی متفق ہیں ۔

Comments (0)
Add Comment