ڈسٹرکٹ بار لاڑکانہ کے سالانہ انتخابات میں بدنظمی

لاڑکانہ (نمائندہ امت) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں بدنظمی، سابق صوبائی وزیر داخلہ کے آنے پر وکلا باہم الجھ پڑے، بھاری پولیس نفری پہنچ گئی، انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات گزشتہ صبح 9 بجے الیکشن کمشنر اظہر علی تنیو کی زیر نگرانی میں جارے تھے جبکہ ووٹنگ کا عمل سست روی سے جاری ہونے پر کئی گھنٹوں تک سینئر وکلا کو انتظار کرنا پڑا۔ دوپہر کے وقت سابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ اور پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال جب اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے آئے تو انہیں پروٹوکول میں دوسرے حصے سے پولنگ بوتھ میں بھیجا گیا جہاں وہ ووٹ کاسٹ کرکے باہر آئے اس عمل پر وکلا نے الیکشن عملے اور سہیل انور سیال کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ زبردستی بوتھ میں داخل ہوکر الیکشن کمشنر اظہر علی تونیو سے الجھ پڑے اسی دوران الیکشن بوتھ کے اندر وکیل دوست پینل کے صدارتی امیدوار اطہر عباس سولنگی اور سندھ دوست پینل کے بابو سرفراز جتوئی نے پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ ٹرسٹیڈ پینل کے رہنما عنایت موریو کے ساتھ تیز جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد الیکشن کمشنر نے غصے میں آکر چیمبر سے چلے گئے جس پر انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیے گئے۔ دوسری جانب اے ایس پی سٹی محمد کلیم اور بھاری تعداد میں پولیس اہلکار نے ڈسٹرکٹ کورٹ پہنچ گئے جہاں پر اے ایس پی نے معلومات لی بعد ازاں تمام پینل کے امیدواروں سے ملاقات کرکے ان کے درمیان مسئلہ حل کروانے کی کوشش کی تاہم اس کے باوجود وکلا نے ان کی ایک بھی نہ مانی۔

Comments (0)
Add Comment