کراچی(پ ر)جماعت الدعوة کراچی کے مسئول مفتی عبداللطیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں خاندانی منصوبہ بندی کے بجائے انتظامی منصوبہ بندی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔بچوں کی پیدائش روکنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔حکومت تعلیم کی بہتری اور وسائل کے بہتر استعمال پر توجہ دے۔ انہوں نے مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی دینی و انتظامی دونوں پہلوؤں سے غلط ہے۔مسائل حل کرنے کے لیے نئے تجربات کے بجائے حکومت انتظامی خامیاں دور کرے۔خاندانی منصوبہ بندی پر عمل کرنے والے ممالک ان منصوبوں کو ترک کرچکے ہیں۔