کراچی (پ ر) چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے رکن قومی اسمبلی سید امین الحق، اراکین صوبائی اسمبلی علی خورشیدی ، صداقت حسین اور عدیل شہزاد کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن میں از سر نوتعمیر و مرمت اور تزئین وآرائش کے بعد شاداب اسپورٹس گراؤنڈ کا باقاعدہ افتتاح کردیا ۔ امین الحق نے کہاکہ پارکس و کھیل کے میدان سے قبضہ ختم کرواکر نوجوانوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے اور کرپشن کے خاتمہ میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے ۔چیئرمین نے 25دسمبر کو شاداب گراؤنڈ پر کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کا بھی اعلان کیا ۔