تعمیراتی شعبے کا مثبت کردار معیشت کی کایا پلٹ سکتا ہے-الطاف شکور

کراچی(پ ر) پاسبان ڈ یمو کریٹک پارٹی کے صدر الطاف شکور نے بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر پر پابندی ختم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعمیراتی شعبے کا مثبت کردار معیشت کی کایا پلٹ سکتا ہے، مگر کثیرالمنز لہ عمارتوں کی تعمیر میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ”بلڈنگ کنٹرول قوانین“ کی پابندی کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ میگا سٹی میں لاکھوں افراد کو فوری طور پر ہاوٴسنگ یونٹس کی ضرورت ہے، جو رئیل اسٹیٹ، بلڈرز اور ڈیولپر سیکٹر کی مدد کے بغیر یہ ہدف حاصل نہیں ہوسکتا۔

Comments (0)
Add Comment