گیس بندش سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی-امان پراچہ

کراچی(پ ر)چیئرمین پاکستان مسلم الائنس امان اللہ خان پراچہ نے کہا ہے کہ گیس کی بندش سے انڈسٹری اور پبلک ٹرانسپورٹ بری طرح متاثر ہورہے ہیں ، جس سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا حکومتی وزرا اور اپوزیشن کے مابین تند و تیز جملے اصل میں عوام کی توجہ مسائل سے ہٹائے کی کوشش ہے ۔عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔

Comments (0)
Add Comment