سقوط ڈھاکہ ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے-آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمدنے کہا ہے کہ16دسمبر یوم سقوط ڈھاکہ ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، لیکن ہم نے اس دن سے ابھی تک سبق نہیں سیکھا۔قوم کو آج بھی کبھی مذہب تو کبھی صوبائیت کے نام پر تقسیم کیاجارہا ہے۔پاکستان کو فوقیت دینے کے بجائے ملکی سالمیت کے مخالف افراد کا ماتھا چومنے کے بیانات دییے جارہے ہیں، جو لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے یومِ سقوطِ ڈھاکہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام کے ووٹوں سے اسمبلیوں میں پہنچنے والوں پر لازم تھا کہ وہ محصورین مشرقی پاکستان کی قربانیوں کا احساس کرتے، لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔آفاق احمد نے کہا کہ محصورین مشرقی پاکستان کی واپسی تکمیل پاکستان ہے ۔حکومت محصورین کی واپسی یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات یقینی بنائے۔

Comments (0)
Add Comment