شراب سے متعلق بل کی مخالفت افسوسناک ہے -حافظ عاکف سعید

کراچی (پ ر) امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے کہاہے کہ ایک طرف وزیر اعظم پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلانے کا عہد کرچکے ہیں دوسری طرف قومی اسمبلی نے اپنے ایک اقلیتی رکن کے شراب پر پابندی کے بل کو مستردکردیا ہے ۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں نے بل کی مخالفت کی جو افسوس ناک بات ہے انہوں نے کہاکہ جب تلک ملک میں اسلامی نظام نافذ نہیں ہوتا اور شرعی قوانین نافذ نہیں ہوتے پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلانا ممکمن نہیں ۔

Comments (0)
Add Comment