کراچی (پ ر) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز نے کہاہے کہ اسلام و پاکستان ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں ایک پارٹی نے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگاکر سبز باغ اور دوسری نے تبدیلی کی نام پر لوگوں کے ایمان پر ڈاکہ ڈالا ہے ۔ اگر ایمان بچانا ہے تو سیکولر اور لبرلز سے جان چھڑا نی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد نور لانڈھی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مقامی رہنما شاہد انصاری اور نعمان بیگ نے بھی خطاب کیا ۔ حافظ نصراللہ نے کہاکہ آج تبدیلی کے نام پر پاکستان کا اسلامی تشخص مٹانے کی سازشیں کی جارہی ہیں ۔