قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ان کے اہلخانہ کی ملاقات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ان کے اہلخانہ نے منسٹر انکلیو میں ملاقات کی۔شہباز شریف سے ان کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹے حمزہ شہباز نے اسلام آباد میں سب جیل قرار دی گئی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد میں منسٹر انکلیو میں مقیم ہیں۔قائد حزب اختلاف شہباز شریف آشیانہ ہاوسنگ اسکیم میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کے الزام میں گرفتار ہیں۔

Comments (0)
Add Comment