لندن(امت نیوز) سابق انگلش سپنر ایشلے جائلز انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کے نئے مینجنگ ڈائریکٹر مقرر ہو گئے، انہیں اینڈریو سٹرائوس کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، سٹرائوس اپنی اہلیہ کی بیماری کی وجہ سے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے، جائلز باضابطہ طور پر جنوری 2019ء میں ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل اپنا چارج سنبھالیں گے۔ ایشلے جائلز نے اپنے بیان میں کہا کہ انگلش ٹیم کا ایم ڈی مقرر ہونا میرے لئے باعث اعزاز ہے، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ حکام کے اعتماد پر مشکور ہوں ۔