ٹوکیو(امت نیوز) جاپان کے شمالی شہر سپارو میں ایک ریسٹورنٹ کے اندر دھماکا ہونے سے خواتین سمیت 42 افراد زخمی ہوگئے جن میں نصف کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا اس قدر زور تھا کہ اطراف کی عمارتیں لرز اٹھیں جب کہ ریسٹورینٹ کا ملبہ دور تک بکھر گیا۔ جاپانی حکام کے مطابق تفتیش جاری ہے تاہم انہوں نے مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔