لندن میں واوڈا کی جائیدادوں کی ویڈیو کا تیسرا سیزن بھی جاری

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )نواز لیگی رہنما عابد شیر علی آج کل ” مشن فیصل واوڈا “ پر لندن میں ہیں جہاں وہ وفاقی وزیر کی جائیدادوں کی ویڈیوز بنا کر جاری کر رہے ہیں۔ عابد شیر علی نے اب فیصل واوڈا کی جائیدادوں کی ویڈیو کا ’ سیزن تھری ‘جاری کر دیا ہے ۔ ویڈیو میں عابد شیر علی کہتے ہیں کہ میں میڈا ویل اسٹیشن کے علاقے میں واقع ایگن ایونیو نامی بلڈنگ کے نیچے کھڑاہوں جہاں فیصل واوڈا کا فلیٹ نمبر 292 ہے۔ یہ لندن کا مہنگا ترین علاقہ ہے جہاں ایک فلیٹ کی اوسط قیمت تقریباً70 سے80لاکھ پاؤنڈ ہے ۔فیصل واوڈا کو چیلنج کرتاہوں کہ وہ مجھے غلط ثابت کریں۔ عابد شیر علی نے الزام عائد کیا کہ فیصل واوڈا نےکراچی سے بھتہ و چائنا کٹنگ سےپیسہ لے لندن میں فلیٹ خریدے ۔وفاقی وزیر بتانا ہوگا کہ وہ یہ پیسے لندن کیسے لائے۔ کیا آپ کے بزرگ ایسٹ انڈیا کمپنی میں ڈائریکٹر تھے یا ٹاٹا فیکٹری کے مالک تھے۔ایک سڑک چھاپ ارب پتی کیسےبنا ، میں آپ سے رسیدیں و منی ٹریل مانگ رہا ہوں ، خدارا بتائیں کہ آپ سڑک چھاپ سے ارب پتی کیسے بنے ۔ آپ کے آباواجداد کی شوگر ملیں تھیں یا کاروبار کرتے تھے ؟۔عابد شیر علی نےچیف جسٹس سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے پر بھی جے آئی ٹی بنائیں کیونکہ آپ نے قوم سے وعدہ کیاہے کہ لوٹی دولت ملک واپس آنی چاہیے۔ عابد شیر علی نے چیئرمین نیب سے بھی معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment