بحران سے تنگ ٹرانسپورٹر سی این جی کٹ ہٹانے لگے

ٹنڈو غلام علی(نمائندہ امت) بحران سے تنگ ٹراسپورٹر سی این جی کٹ ہٹانے لگے، ٹنڈو غلام علی ڈگری، ماتلی، بدین، حیدرآباد میرپورخاص سمیت اندرون سندھ پبلک ٹراسپورٹ غائب ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں سی این جی بندش اور بحران کے بعد ٹنڈو غلام علی، ڈگری، ماتلی بدین حیدرآباد میرپورخاص سمیت اندرون سندھ پبلک ٹراسپورٹ مالکان میں کوسٹرز، بیس اور وین شامل ہیں۔ ان میں سے سی این جی کٹ نکلوا کر دوبارہ ڈیزل کی جارہی ہیں جس سے ٹرانسپورٹر کو لاکھوں روپوں کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔ اس سلسلے میں ٹرانسپورٹ مالکان نے بتایا کہ ہم نے گاڑیوں کا خرچہ کم کرنے کے لئے ڈیزل ختم کرکے سی این جی کراوئی تھیں۔ لیکن حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پریشانی کے ساتھ بھاری نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو دیکھ کراندازہ ہوتا ہے کہ آنے والے وقت میں حکومت تمام سہولیات عوام سے چھین لے گی۔ دوسری جانب پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کی وجہ سے عوام سخت پریشانی اور عذاب میں آگئے ہین۔ اور شاہراہوں پر اکا دکا گاڑیوں چل رہی ہیں۔ جن میں مسافروں خاص کر خواتین اور بچوں کو بھیٹر بکریوں کی طرح ٹھونسا جارہا ہے۔

Comments (0)
Add Comment