پاک چین-شعبہ جنگلات میں بھی تعاون بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)پاکستان اور چین نے جنگلات کے شعبے میں بھی تعاون بڑھانے کامشترکہ فیصلہ کیا ہے ۔اس سلسلے میں وزارت موسمیاتی تبدیلی اور نیشنل فورسٹری اور گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن چین کےدرمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط آج کیےجائیں گے ۔مفاہمت کی یادداشت کے نکات کابینہ کے اجلاس میں بھی پیش کیےگئےتھے۔کابینہ نےنکات کی منظوری دے دی تھی۔جنگلات کےشعبے کےسماجی واقتصادی ترقی میں اہم کرداد کومدنظررکھتے ہوئےیہ فیصلہ کیاگیا ہے۔مفاہمت کی یادداشت میں 10آرٹیکل شامل ہیں۔جنگلات کومحفوظ بنانے، جنگلی حیات کےتحفظ، موسمیاتی تبدیلی کےجنگلات پرمنفی اثرات،آبی وسائل کابہتراستعمال،خراب زمین کی بحالی،جنگلات اورماحولیات سےمتعلقہ ریسرچ اوردیگر نکات پرباہمی تعاون کوفروغ دیا جائےگا۔مفاہمتی یادداشت پروزیر اعظم کےمشیربرائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم دستخط کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment