ایبٹ آباد میں طالبعلم کے قتل کا ملزم جوڈیشل ریمانڈپر جیل ارسال

ایبٹ آباد(نامہ نگار)ایف جی طالبعلم کو قتل کرنے والے ملزم کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ اس ضمن میں پولیس زرائع نے بتایا ہے کہ جمعرات کے روز تھانہ سٹی کی حدود ایف جی سکول میں نہم کلاس میں دو بچوں کے درمیان توں تکرار شروع ہوئی جس کے نتجے میں بانڈہ سجنلیاں کے رہائشی حیدر علی نے بیگ کے اندر سے 30 بور پسٹل نکل دیا اور فائرنگ سے اپنے کلاس فیلو عثمان کو زخمی کردیا جس کی اطلاع ملتے ایس ایچ او سٹی کیڈٹ نواز موقع پر پہنچ آئے اور زخمی کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمی کی حالت تشویشناک ہونے پر ڈاکٹروں نے زخمی کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ریفر کردیا گیا۔جہاں وہ زخموں کی کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد وارثاء کے حوالے کردیا گیا پولیس نے ملزم حیدر کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کردیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفیش شروع کردی۔ملزم گزشتہ روزعدالت میں پیش کیا گیا۔جہاں عدالت نے ملزم حیدر کو دو روزہ جسمانی ڈیمانڈ پر سٹی پولیس کے حوالے کردیاتھا،دو روزہ جسمانی ڈیمانڈ کے بعد ملزم حیدر کو دوبارہ گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے ملزم کو جویڈیشنل ڈیمانڈپر جیل بھیج دیا۔

Comments (0)
Add Comment