لاہور( این این آئی )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا دورہ چین منسوخ کر دیا گیا ،وزیر اعلی پنجاب نے اپنے پہلے غیرملکی دورے پر پیر کوروانہ ہو نا تھا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی کی بعض نا گزیر مصروفیات کے باعث دورہ منسوخ کیا گیا ہے ۔وزیر اعلی نے شیڈول کے مطابق 20دسمبر تک چین میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرنا تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ چین کے باعث 100 روزہ پلان کی میگا تقریب کی تاریخ بھی 17دسمبر سے تبدیل کر کے 23دسمبر کی گئی تھی لیکن اب یہ دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔