جمرود میں ہوائی فائرنگ سے والدین کا اکلوتا بیٹا جاں بحق

خیبر(نمائندہ امت)جمرود میں ہوائی فائرنگ سے والدین کا اکلوتا بیٹاجاں بحق جبکہ سکول ٹیچر زخمی ہو گیا ۔ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں ہوائی فائرنگ میں اضافہ ہوا ہے جسکے نتیجے میں جمرود میں ایک ہی دن میں ہوائی گولی لگنے سے ایک بچہ جان بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے۔ضلع خیبر میں اس وقت شادیوں کا سیزن چل رہا ہے جس میں ر مردہ ضمیر لوگ دھڑا دھڑ فائرنگ کرتے ہیں اور انہی وحشی لوگوں کی فائرنگ سے ایک ہی دن یعنی اتوار کے روز جمرود کے علاقہ شاہ کس میں ہوائی گولی لگنے سے ایک اٹھ سالہ بچہ معاذ خان جو والدین کا اکلوتا بیٹا تھا جاں بحق ہوا ہے جبکہ اسی طرح کے ایک اور واقع میں جو جمرود کے مین بازار میں ایک سکول ٹیچر خضر محمد پر نامعلوم سمت سے ہوائی گولی آکر گری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا ہے جس کو مقامی لوگوں اور خاصہ د اروں نے طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایاواضح رہے کہ یہاں پر کئی لوگوں کو ہوائی گولیوں کی وجہ سے کئی مالی اور جانی نقصان پہنچا ہے لیکن جمرود انتظامیہ ٹہس سے مس نہیں ہو رہی اور نہ ہی ان مردہ ضمیر لوگوں کے خلاف کوئی ایکشن لیتاہے جو بے گناہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتے ہیں ۔

Comments (0)
Add Comment