لاہور(امت نیوز)پنجاب پولیس میں تفتیشی نظام بہتر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔انویسٹی گیشن افسران کو سپیشل ریفریشر ٹریننگ کورس کروایا جائے گا۔تربیتی عمل آج سے شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس میں تفتیشی نظام کو بہتر کرنے کیلئے افسران کو سپیشل ریفریشر ٹریننگ کورس کروایا جائے گا۔پولیس حکام کے مطابق سب انسپکٹر سے انسپکٹر رینک کے 72 افسر 17 سے 30 دسمبر تک پولیس ٹریننگ کالج میں کورس کریں گے۔کورس کیلئے ہر ضلع سے 2 افسران کو منتخب کیا گیا ہے۔ محکمہ نے کورس کرنے والے افسران سے پیسے بھی مانگ لئے ہیں۔ شرکاء سے 3500 روپے فی کس لئے جائینگے ۔یہ رقم کورس کے اختتام پرواپس کر دی جائے گی۔