لاہور(امت نیوز)وزیر مملکت حماد اظہرنےکہاہےکہ علیمہ خان کیس میں وزیراعظم کی طرف سےکوئی دباؤ نہیں۔ ڈی جی پی آر لاہورمیں میڈیا سےگفتگومیں حماد اظہر نےکہاکہ علیمہ خان کےخلاف کیس قانون کےمطابق چل رہا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیاکہ اگرآج بھی الیکشن دوبارہ ہوئےتو بھی پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔وزیر مملکت نے یہ بھی کہا کہ جون میں ٹیکس پالیسی بنائی جائے گی،حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہناتھاکہ ایف بی آرنے مزید 20 ہزار نان فائلرزکو نوٹس جاری کیے ہیں،قانون سب کے لیے ایک ہے،ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی بلا امتیاز کی جائے گی۔حماد اظہر نے یہ بھی کہاکہ ایک سال میں 190ارب روپے کے موبائل فون خریدے گئےلیکن 110ارب روپے کے اسمگل ہوئے، بیرون ملک سے لائے جانےوالے2 موبائل فونز ڈیوٹی فری یا دوسرے پر ڈیوٹی کم کرنےکی تجاویز ہیں۔