پرتھ (امت نیوز) آسٹریلوی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین ایرون فنچ بھارت کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے دوران انجری کا شکار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو پرتھ ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی اننگز کے 13ویں اوور میں فنچ بھارتی بائولر محمد شامی کی گیند لگنے سے انگلی کی انجری کا شکار ہو گئے جس کی وجہ سے انہیں ریٹائرڈ ہرٹ ہونا پڑا، فنچ رواں سال کے شروع میں نیٹ پریکٹس کے دوران سٹارک کی گیند لگنے سے اسی انگلی کی انجری میں مبتلا ہوئے تھے۔