دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ہاکی ورلڈ کپ سے باہر

بھوبھنیشور (امت نیوز) ہاکی ورلڈ کپ 2018 کے سیمی فائنل میں ہالینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو شکست دے کر عالمی کپ سے باہر کردیا جبکہ بلجیم نے انگلینڈ کو 0-6 کی عبرتناک شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ بھارت کے شہر بھوبھنیشور میں پہلے سیمی فائنل میں بلجیم کی ٹیم نے انگلینڈ کو آؤٹ کلاس کر کے 0-6 سے فتح حاصل کی۔ بلجیم نے میچ میں 0-6 سے فتح حاصل کر کے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ دن کے دوسرے سیمی فائنل میں ایونٹ کی دو بہترین ٹیمیں نیدرلینڈز اور دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا مدمقابل آئیں، جس میں نیدرلینڈز نے اعصاب شکن معرکے کے بعد فتح اپنے نام کی۔ میچ کے نویں منٹ میں نیدرلینڈز کے گلین شورمین نے گیند کو گول میں پھینک کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے کوارٹر کے اختتام تک برقرار رہی۔ میچ کے 20ویں منٹ میں نیدرلینڈز نے دوسرا گول اسکور کیا اور ہاف ٹائم کے اختتام تک ہالینڈ کو میچ میں 2 گول کی برتری حاصل تھی۔

Comments (0)
Add Comment