حیدر آباد (بیورو رپورٹ) پولیس نے نشہ آور بسکٹ اور دیگر اشیاکھلا کر لوگوں کو بے ہوش کر کے لوٹنے والے گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرکے نشہ آور بسکٹ اور منشیات برآمد کر لی ہے۔ پولیس نے حیدرآباد میں لوگوں کو نشہ آور اشیاکھلا کر لوٹنے والے گروہ کا اہم رکن جبار احمد ولد نور محمد ناگوری سکنہ نائی کا پڑ میر پور خاص کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے نشہ آور بسکٹوں کا پیکٹ اور 1500 گرام چرس بھی برآمد کی گئی ۔