جنرل قمر جاوید باجوہ کی قاہر ہ میں مصری آرمی چیف سے ملاقات

اسلام آباد(امت نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر مصر پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے مصر کے وزیر دفاع، مصر کی مسلح افواج کے سربراہ اور شیخ الجامعہ الازہر سے ملاقاتیں کیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرکاری دورے پر مصر پہنچنے پر مصری فوج کے کمانڈر انچیف محمد ذکی ،چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد فرید حجازی اور مصر کے وزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں ۔ ان ملاقاتوں میں باہمی دفاعی اور سیکورٹی تعاون کے امور پر گفتگو کی گئی۔جنرل قمر جاوید باجوہ جامعہ الازہر کے سربراہ شیخ احمد الطیب سے ملے جنہوں نے دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف پاکستانی علما کے پیغام پاکستان فتوے کی تعریف بھی کی۔شیخ احمد الطیب کا کہنا تھا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اسلام کے ساتھ نہیں جوڑنا چاہئے۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مسلم امہ خاص طور پر نوجوانوں میں ہم آہنگی و بھائی چارے کی ضرورت ہے۔ نوجوانوں کو جدت و نئی ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے کوششیں کرنے چاہئے ۔

Comments (0)
Add Comment