چین-میانمار و لاؤس کی سرحد سے پونے 2 کروڑ نشہ آور گولیاں ضبط

بنکاک (امت نیوز) تھائی لینڈ کی فوج نے مقابلے کے بعد چین، میانمار اور لاؤس سے محلقہ سرحدی علاقے سے پونے 2 کروڑ نشہ آور گولیاں ضبط کرلیں، جبکہ اسمگلرز فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تھائی حکام کے مطابق منشیات کی جنت سمجھے جانے والے سرحدی جنگلاتی علاقے گولڈن ٹرائی اینگل میں آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا، جہاں منشیات کے اسمگلر فورسز سے زبر دست مقابلے کے بعد 2 کاریں چھوڑ کر فرار ہوگئے، جن سے بعد ازاں تلاشی کےدوران کرسٹل نامی زود اثر منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والی ایک کروڑ 78 لاکھ میتھا فیٹامائن نامی نشہ آور گولیوں سے بھرے بیگ ملے۔

Comments (0)
Add Comment