مقبوضہ کشمیرکوسی پیک میں شامل کیاجائے۔محبوبہ مفتی

نئی دہلی (امت نیوز) مقبوضہ کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور مجاہدین کو اعتماد میں لیے بغیر حل نہیں ہوسکتا۔ کشمیری آزادی مانگتے ہیں اور راستے کھول کر انہیں آزادی دی جانی چاہیے، کشمیر کو سی پیک کا حصہ بنایا جائے۔بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے کہا کہ اگر کشمیر مسئلہ نہیں تو پھر ہماری لاکھوں کی تعداد میں فوج وہاں کیا کر رہی ہے، پاکستان اور مجاہدین ہمارے لیے مسئلہ ہیں لیکن ہمیں انہیں مسئلے کے حل کا حصہ بنانا ہوگا۔

Comments (0)
Add Comment