راولپنڈی ( نمائندہ امت ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 30 مارچ تک پتہ چل جائےگاکہ عمران خان اناڑی ہےیاکھلاڑی۔آصف زرداری،نوازشریف اینڈمپنی نےملک کودونوں ہاتھوں سےلوٹااورمیرا بلاول بھی ان سےملنے جارہا ہے،پانی ،تندور،میٹرو ہرچیزکےنام پراس قوم کولوٹاگیا،اس ملک کےغریب عوام نےعمران خان کوموقع فراہم کیا ہے،سب عمران خان کے خلاف باتیں کرتےہیں لیکن آج تک کسی نےاسےکرپٹ نہیں کہا،عمران خان کی کابینہ میں دو وزیروں نے استعفے دیئے ہیں،آصف زرداری کی سیاست میں بلاول کا نقصان ہوگا، راولپنڈی کوایک جدیدشہربنائیں گے ۔ سوموار کو راولپنڈی میں پہلے شیلٹرہوم کےافتتاح کےموقع پر میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےانہوں نےکہاکہ نالہ لئی ایکسپریس وےمیرا منصوبہ تھاوزیراعظم اس کاافتتاح کرینگے۔