بازارحصص میں کاروباری سرگرمیاں کم ترین سطح پر آگئیں

کراچی (امت نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی رہی، کے ایس ای 100 انڈیکس276 پوائنٹس گر گیا۔حصص بازار میں پیرکو کاروباری سرگرمیاں سال کی کم ترین سطح پر رہیں اور6 کروڑ 68لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے ، شیئرز لین دین کی 2018میں یہ کم ترین سطح ہے۔دن کے اختتام پر کاروبار276پوائنٹس کی کمی کے بعد 100انڈیکس 38ہزار 309رہا۔معاشی تجزیہ نگار محمدسہیل کا کہنا ہے کہ معاشی پالیسیوں میں وضاحت نہ ہونا اس رجحان کی بڑی وجہ ہے، اس کے علاوہ سال کے آخری دنوں میں کاروبار میں کچھ کمی بھی ہوتی ہے۔

Comments (0)
Add Comment