بابر غوری و دیگرکواشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کرنے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر بابر غوری و دیگر کے خلاف پونے 3 ارب روپے سے زائد کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں مفرور سابق وفاقی وزیر بابی غوری و دیگر مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 7جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔ پیر کے روز احتساب عدالت میں سماعت کے موقع پر ملزمان رؤف اختر فاروقی سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ دوران سماعت نیب حکام کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ بابر غوری سمیت تین ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ہے،مفرور ملزمان کے خلاف اخبارات میں اشتہار دے دیا گیا ہے، مفرور ملزمان کی جائیداد کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ نیب کے مطابق 2010اور2011میں وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابرغوری نے غیر قانونی بھرتیوں سے قومی خزانے کو دو ارب 85کروڑ، 58لاکھ، 17ہزار روپے سے کا نقصان ہوا ہے۔ علاوہ ازیں احتساب عدالت نے سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف 462ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں ملزمان ڈاکٹر عاصم اور سابق سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 26دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔

Comments (0)
Add Comment