بینظیر کی برسی کے پیش نظر لاڑکانہ میں تجاوزات آپریشن ملتوی

لاڑکانہ (نمائندہ امت) تجاوزات کے مکمل خاتمے کے لیے سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود لاڑکانہ انتظامیہ اور میونسپل افسران نے شہر بھر میں جاری انسداد تجاوزات آپریشن بند کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 27دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی 11 ویں برسی ہے جس میں عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لیے انسداد تجاوزات آپریشن روک دیا گیا ہے تاکہ عوام کی ہمدردیاں نہ ٹوٹیں اور شہری زیادہ سے زیادہ برسی جلسہ میں شرکت کریں، اس سلسلے میں متعدد افسران کا کہنا ہے کہ وہ برسی تقریبات میں سیکورٹی اور دیگر معاملات میں مصروف ہیں اور یہ آپریشن برسی کے بعد دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment