اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت مراد سعید نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ایوانِ صدر اسلام آباد میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔مراد سعید وزیر مملکت برائے مواصلات اور پوسٹل سروسز کے طورپر کام کررہے تھے۔