جماعت اہلسنت ناموس رسالتؐ کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی-مولانا ابرار رحمانی

کراچی(پ ر)جماعت اہلسنّت کراچی کے عہدیداران کا اجلا س جامع مسجد شہداء میلاد لائنز ایریا میں مولانا ابرار احمد رحمانی کی زیر صدارت ہوا۔انہوں نے کہا کہ ناموس رسالتؐ و ختم نبوتؐ اور اسلامی اقدار کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔مذہبی قوتوں کو دیوار سے لگانے کی سازشیں بند کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اہلسنّت ناموس رسالت،عقیدہ ختم نبوت اور نظریہ پاکستان کو اجاگر کرنے کے لئے عوامی بیداری مہم چلائے گی۔اجلاس سے حاجی حنیف طیب، مولانا عبد الحفیظ معارفی،علامہ رئیس قادری نے بھی اظہار خیال کیا۔

Comments (0)
Add Comment