کراچی (پ ر) سابق نائب ٹاؤن ناظم لیاقت آباد ٹاؤن شہاب الدین کے برادر نسبتی شہاب الدین اور جماعت اسلامی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات صہیب احمد کے ماموں جاوید اقبال انصاری انتقال کرگئے ، ان کی نمازجنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد ناظم آباد میں حافظ نعیم الرحمن کی امامت میں ادا کی گئی اور تدفین پاپوش نگر قبرستان میں عمل میں آئی ۔ نمازجنازہ میں ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی محمد اقبال چوہدری ، اویس یاسین اور دیگرنے شرکت کی۔