مارکیٹ کمیٹی تاجروں کو دھوکہ دے رہی ہے -زاہد اعوان

کراچی (پ ر) چیئرمین فریش فروٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن زاہد اعوان نے کہاہے کہ نیوسبزی منڈی میں مارکیٹ کمیٹی تاجروں سے سپریم کورٹ کے نام پر غلط بیانی کررہی ہے مارکیٹ کمیٹی ذاتی مفاد کی خاطر تاجروں کے جائز دکانوں کو غیر قانونی قرار دینے کی کوشش کرتے ہوئے ناجائز آپریشن کرواکر ہزاروں تاجروں کا نقصان کروانا چاہتی ہے ۔ انہوں نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم سپریم کورٹ کے حکم کے تابع ہیں مگر مارکیٹ کمیٹی سپریم کورٹ کو گمراہ کررہی ہے ۔ کمیٹی کا مقصد تاجروں کی دکانوں کو خالی کرواکر بیچنا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نوٹس لے ۔

Comments (0)
Add Comment