کراچی(بزنس رپورٹر) حبیب میٹرو بینک کاروباری حضرات کو رقوم کی ترسیل کیلئے بہترین خدمات فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ اپنے کاروبار کو بہترین انداز میں جاری رکھ سکیں ۔درست بینک پارٹنر کا چناؤ ہی کام یابی کی راہ ہموار کرتا ہے ۔حبیب میٹرو سپرکرنٹ اکاؤنٹ کے ذریعے بہترین بینکنگ حل پیش کر رہا ہے ۔سپرکرنٹ اکاؤنٹ کے تحت صارفین کو چیک بکس ،ڈیمانڈ ڈرافٹس،پے آرڈرز، اکاؤنٹس تفصیلات کی مفت فراہمی کے علاوہ بلا معاوضہ لاکرز فراہمی کی خدمات مہیا کر رہا ہے ۔ حبیب میٹرو سپرکرنٹ اکاؤنٹ کاروباری حضرات کو مزید آسانی کیلئے وینڈر پیمنٹس، تنخواہ ادائیگی کے علاوہ ای ڈیوڈنڈز کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے ۔حبیب میٹرو بینک کی دیگر مصنوعات ،شرائط و ضوابط کا جائزہ لینے کیلئے www.habibmetro.com سے رجوع یا فون نمبر111-1-42242پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔