اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کوڈاکٹروں نےمشورہ دیاہےکہ وہ آرام کریں اور تجویزکردہ ادویات باقاعدگی سےاستعمال کریں،جبکہ مسلم لیگ ن نےالزام لگایاہےکہ کینسرکی تصدیق ہونےکےباوجود شہبازشریف کی میڈیکل رپورٹس چھپائی جارہی ہیں۔ترجمان کےمطابق رپورٹس دستیاب نہ ہونےکےباعث میڈیکل بورڈ شہباز شریف کوآئندہ کیلئےادویات تجویزکرنےسےقاصررہا ہے۔