کوئٹہ/سوات(نمائندگان امت) کوئٹہ ، سوات اور ملحقہ علاقوں میں پیر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات میں زلزلہ کی شدت5.1 جب کہ کوئٹہ میں 4.2 ریکارڈ کی گئی۔ دونوں واقعات میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔