پرتھ (امت نیوز) بھارتی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد شامی نے آسٹریلیا کے خلاف جاری دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں کیریئر بہترین بالنگ کی، انہوں نے 56 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اس سے قبل28 رنز کے عوض 5 وکٹیں ان کے کیریئر کی بہترین بالنگ تھی۔
٭٭٭٭٭