قومی ٹیم برٹش جونیئر اسکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے برطانیہ روانہ

اسلام آباد (امت نیوز) قومی ٹیم برٹش جونیئر سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے (آج) کو برطانیہ روانہ ہوگی۔ سکوائش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر عامر اقبال نے بتایا کہ برٹش جونیئر سکوائش چیمپئن شپ 2 سے 6 جنوری 2019ء تک برطانیہ کے شہر برمنگھم میں کھیلی جائے گی جس میں عباس زیب انڈر 19-، حارث قاسم، فرحان ہاشمی اور اسد اللہ خان انڈر17-، محمد حمزہ خان، نور زمان اور محمد اشہب عرفان انڈر15- جبکہ انس علی شاہ اور حمام احمد انڈر13- کیٹیگری کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment