لاہور (امت نیوز) پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیراہتما م پندرہویں خاور شاہ نیشنل ویمن بیس بال چیمپئن شپ 26 دسمبرسے 29 دسمبرتک عاشق حسین بیس بال سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔ اس سلسلے میں اسلام آباد کی ٹیم کا کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکرٹری جنرل شیخ مظہر کے مطابق پندرہویں نیشنل ویمن بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے اسلام آباد کی خواتین کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ اسلام آبا دمیں جاری ہے ۔